کفایت شعاری پالیسی، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کردی ہیں: شرجیل میمن

 سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری مہم کے تحت 60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کر دی ہیں۔

سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائےکفایت شعاری کا اجلاس ہوا جس کی صدارت شرجیل انعام میمن نے کی۔

اس موقع پر شرجیل میمن نے بتایا کہ  60 فیصد سرکاری گاڑیاں گراؤنڈ کردی گئی ہیں ، 47 سے زائد محکموں کی گاڑیاں گراؤنڈ کی گئی ہیں جبکہ 2 ہزار837گاڑیوں میں سے 1ہزار 524گاڑیاں گراؤنڈکی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گراؤنڈ کی گئی گاڑیوں میں محکمہ صحت اور محکمہ خزانہ، اسکول ایجوکیشن، انرجی اور محکمہ اینٹی کرپشن کی گاڑیاں بھی شامل ہیں جبکہ بعض محکموں میں یہ شرح 65 فیصد سےبھی تجاوز کر گئی ہے۔

شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ انٹرپروونشل کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ میں تمام گاڑیاں گراؤنڈ کی گئی ہیں، فیصلہ ایندھن اخراجات کے پیش نظر کیا گیا اور صوبائی حکومت کفایت شعاری پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کر رہی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*