عمارت کے مکین چیخیں مارتے ہوئے عمارت سے باہر نکل آئے

کراچی کےعلاقے لیاری میں ایک اور عمارت مخدوش ہو کر گرنے لگی۔ عمارت کے مکین چیخیں مارتے ہوئے عمارت سے باہر نکل آئے۔ مکینوں نے اپنے اپنے فلیٹس خالی کردیے، عمارت پراٹھے والی بلڈنگ کے نام سے جانی جاتی ہے۔
کراچی کے لیاری بغدادی میں ایک اور چار منزلہ عمارت مخدوش گرنے لگی۔ عمارت کے مکین چیخیں مارتے ہوئے مخدوش عمارت باہر نکل آئے۔
عمارت کے دو زینے ہیں جس میں سے ایک زینے نے گرنا شروع کردیا۔ پلر نے اپنی جگہ چھوڑ دی۔ عمارت کو ایس بی سی اے کی جانب سے مخدوش قرار نہیں دیا گیا تھا۔
منزلہ مخدوش عمارت کے مکین خوفزدہ ہو گئے، اپنے موبائل سے فوٹیجز بنا کر لیاری ٹاؤن انتظامیہ اور ڈبل ون ڈبل ٹو کو ارسال کی اور مدد کے لیے اپیل کی۔
ایس بی سی اے انتظامیہ کی ٹیموں نے لوگوں کو عمارت سے نکال کر باہر کھڑا کردیا ہے۔ ساٹھ گز کے پلاٹ پر دوہزار میں قائم کی جانے والی چار منزلہ عمارت کے ہر فلور دو دو فلیٹس قائم ہیں جبکہ چھت پر رہائش اختیار کی گئی گئی۔
ایس بی سی اے ڈیمالیشن ٹیمیں بھی موجود ہیں، مکینوں نے علاقہ ذمہ داران کو بھی طلب کرلیا ہے۔
ادھر مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت کو خالی کر دیا گیا ہے، ساٹھ سے پینسٹھ سال پرانی عمارت ہے، مالک مکان عمارت میں مرمتی کام نہیں کراتے ہیں، اب ہمیں خطرہ محسوس ہوا تو گھر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
