کراچی کے شہریوں کے لیے کل سے الیکٹرک بس سروس کے نئے روٹ گلشنِ معمار تا ٹاور کا اعلان


سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے کل سے ای وی بس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ماحول دوست ای وی بس کا نیا روٹ کل سے شروع کر رہے ہیں جس سے لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، الیکٹرک بس سروس کا نیا روٹ کل گلشن معمار تا ٹاور سے شروع کیا جا رہا ہے، نئے روٹ سے، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں کے رہائشیوں کو شہر کے مرکز تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔

شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ نیا روٹ شروع ہونے سے شہر کے لاکھوں شہریوں کو جدید، آرام دہ اور سستی سفری سہولت میسر آئے گی، حکومت سندھ شہریوں کو معیاری اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسیں نہ صرف آرام دہ اور جدید سہولیات سے آراستہ ہیں بلکہ یہ ماحول دوست بھی ہیں، سندھ حکومت شہریوں کو عالمی معیار کی ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور مستقبل میں ای وی بس سروس کے مزید روٹس بھی متعارف کرائے جائیں گے، کراچی جیسے بڑے شہر میں عوامی ٹرانسپورٹ کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جدید الیکٹرک بسیں اسی ویژن کا حصہ ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*