کراچی کے سینئر صحافی اور مصنف حسن عسکری لاپتہ، اہلِ خانہ اور عوام سخت پریشان

کراچی کے معروف مصنف اور سینئر صحافی جناب حسن عسکری کو لاپتہ ہوئے دو دن گزر گئے ہیں، لیکن وہ تاحال گھر واپس نہیں پہنچے۔ ان کی عمر تقریباً 72 برس ہے اور اہلِ خانہ کے مطابق وہ ذہنی توازن کے مسائل کے باعث راستہ بھٹک گئے ہیں۔

اس افسوسناک صورتحال نے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ کو شدید کرب میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ اہلِ کراچی اور ان کے چاہنے والے بھی سخت تشویش میں ہیں۔ حسن عسکری نے اپنی زندگی صحافت اور ادب کے لیے وقف کی اور ہمیشہ کراچی کے مسائل کو بے خوفی سے اجاگر کیا۔ آج وہ خود ہماری دعاؤں اور توجہ کے مستحق ہیں۔

اہلِ خانہ اور ساتھی صحافی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر کسی کے علم میں ان کی کوئی اطلاع ہو تو فوری رابطہ کریں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ حسن عسکری کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور انہیں جلد از جلد اپنے گھر اور پیاروں کے پاس واپس لے آئے۔


📞 رابطہ نمبر:
0312-2562110
0332-3032291
0312-8530490

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*