کراچی کی سڑکوں پر وی آئی پی کلچر؛ لینڈ کروزر پر نمبر پلیٹ چھپا کر ’سندھ اسمبلی‘ کی پرچی لگا دی گئی

کراچی کی شاہراہوں پر ایک بار پھر قانون کی خلاف ورزی کا منظر دیکھا گیا ہے جہاں ایک سفید رنگ کی لینڈ کروزر گاڑی کی اصلی نمبر پلیٹ کو سفید کاغذ سے ڈھانپ کر اس پر ’آن ڈیوٹی سندھ اسمبلی‘ لکھ کر سرِ عام گھمایا جا رہا ہے۔

شہری انتظامیہ ایک طرف غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف ڈرون سروے اور اسپیشل ٹاسک فورس جیسے سخت اقدامات کر رہی ہے، جبکہ دوسری طرف اس طرح نمبر پلیٹ چھپا کر قانون کا مذاق اڑانے والی گاڑیاں سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک حکام اس غیر قانونی عمل کا نوٹس لیں اور بااثر افراد کی گاڑیوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی کی جائے تاکہ سڑکوں پر قانون کی بالادستی قائم ہو سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*