
کراچی میں 12 ارب 76 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی نئی حب نہر تجرباتی چارجنگ کے دوران بہہ گئی۔ نہر کا افتتاح 14 اگست کو کیا جانا تھا، نہر میں نہ مناسب اسٹون پچنگ کی گئی نہ سریے سے دیواریں بنائی گئیں، جس کے باعث پانی دیواریں توڑتا ہوا زمین میں اتر گیا۔ یہ منصوبہ 22 کلومیٹر طویل کنکریٹ کینال پر مشتمل تھا، جس سے ویسٹ اور کیماڑی کو 10 کروڑ یومیہ اضافی پانی کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا تھا.
