کراچی: ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے شام 4 بجے سے افطار تک واٹر ٹینکرز پر پابندی عائد

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی ہدایت پر کراچی پولیس نے شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر رمضان المبارک کے دوران شام 4 بجے سے افطار تک واٹر ٹینکرز کے سڑکوں پر آنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد افطار کے اوقات میں ٹریفک کے شدید دباؤ کو کم کرنا اور شہریوں کو بلا تاخیر گھروں تک پہنچنے میں مدد فراہم کرنا ہے، جس کے تحت اس مخصوص دورانیے میں کسی بھی واٹر ٹینکر کو شہر کی شاہراہوں پر نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*