
کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان نے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ریلیوں کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر پولیس نے شیلنگ کر دی جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراو بھی کیا گیا۔
