کراچی میں ہیوی گاڑیوں سے 75 روز میں75 شہریوں کے جاں بحق ہونے کا انکشاف

کراچی : ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 75 روز میں75 شہریوں کے جاں بحق ہونے کا انکشاف سامنے آیا، جس میں ٹریلرز نے ڈمپرز کو بھی مات دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیوی ٹریفک کی بے لگامی نے انسانی جانوں کے ضیاع کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

ریسکیو کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا گزشتہ 75 دنوں کے دوران ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 75 شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، یعنی اوسطاً روزانہ ایک شہری اپنی جان سے ہاتھ دھو رہا ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اب ٹریلرز نے حادثات کے معاملے میں ڈمپرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، جنوری سے اب تک ٹریلرز کی ٹکر سے سب سے زیادہ 36 شہری جاں بحق ہوئے۔

دوسرے نمبر پر واٹر ٹینکرز سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئے جن کی ٹکر سے 20 افراد لقمہ اجل بنے۔ عوامی غم و غصے کی شدت کا یہ عالم رہا کہ مشتعل افراد نے دو مختلف حادثات میں واٹر ٹینکرز کو موقع پر ہی آگ لگا دی۔

حادثات کی فہرست میں تیسرے نمبر پر بسیں رہیں جن کی ٹکر سے 7 افراد جان سے گئے جبکہ چوتھے نمبر پر مزدا کی ٹکر سے 8 جبکہ پانچویں نمبر پر ڈمپر کی ٹکر سے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

حیران کن طور پر ماضی میں سب سے زیادہ بدنام ‘ڈمپرز’ سے ہونے والے حادثات میں اموات کی شرح نمایاں طور پر کم ہو کر 3 فیصد تک رہ گئی ہے، جبکہ ٹریلرز اب شہر کی سڑکوں پر سب سے بڑا خطرہ بن کر ابھرے ہیں۔

2026 میں اب تک 223 افراد جاں بحق، 2 ہزار 250 زخمی ہوچکے ہیں ، مختلف حادثات میں 161 مرد،30 خواتین،23 بچےاور 9 بچیاں جان سے گئیں.

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*