
سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش سے متعلق دعووں کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ شہر میں گیس سپلائی کی مجموعی صورتحال مکمل طور پر مستحکم ہے۔
ترجمان کے مطابق کمپنی کو ہیلپ لائن 1199 پر گیس بندش کی ایسی کوئی شکایات موصول نہیں ہوئیں، تاہم بعض گھروں میں غیر قانونی طور پر کمپریسر کے استعمال کی وجہ سے پڑوسیوں کو گیس کی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ماہِ رمضان میں گیس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیشِ نظر کمپنی سحر کے وقت 3 بجے سے لے کر رات ساڑھے 10 بجے تک گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
