کراچی میں گرمی کی لہر: درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان، سمندری ہوائیں معطل ہونے سے حبس میں اضافہ

کراچی(15 مارچ 2026): کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں شمال مشرقی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم سمندری ہوائیں معطل ہونے کی وجہ سے شہر میں حبس اور گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ماہرینِ موسمیات کے مطابق سمندری ہواؤں کی بندش اور زیادہ نمی کے باعث محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت اصل سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، نارووال، پسرور اور وزیر آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*