کراچی میں کہیں ہلکی بارش تو کہیں بونداباندی

کراچی کےمختلف علاقوں میں  کہیں  بارش تو کہیں بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری  ہے ،  کارساز، یونیورسٹی روڈ، راشد منہاس روڈ، گلشن جمال ، صدر ، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف میں بوندا باندی ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی اور کہیں بارش کابھی امکان ظاہر کر رکھا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ  بارش برسانے والے بادل شہر کی طرف بڑھ رہے ہیں، بلدیہ،سائٹ ایریا،اورنگی ٹاون میں معتدل بارش ہوسکتی ہے، کلفٹن، ڈیفنس، کورنگی، لانڈھی، صدر اور اطراف میں بھی بارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  آئندہ24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد کا مطلع ابرآلودرہنے کا امکان  ہے، اس دوران کم سےکم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد جبکہ 18کلومیٹر فی گھنٹہ  کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*