کراچی میں سڑکوں کی تعمیر اور نکاسی کا نظام ٹھیک کرنا چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے میئر کراچی کے ساتھ ملکر شہر قائد کی سڑکوں کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں اور نکاسی کا نظام ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا اس سال پورے سندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوئی ہیں، بارشوں میں سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں، میئر کراچی نے فنڈز کے اجراء کیلئے خط لکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا میئر کراچی شہر کی سڑکیں تعمیر کروانا چاہتے ہیں، شہر کا نکاسی کا نظام ہر صورت ٹھیک کرنا چاہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا ملک کی داخلی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سب متحد ہوں، ہم اندرونی سازشوں کو اتحاد کے ساتھ ختم کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا پانی کے مسئلے پر کئی بار سندھ اسمبلی نے قراردادیں پاس کیں، کالا باغ ڈیم کے خلاف بھی سندھ اسمبلی کئی قراردادیں پاس کر چکی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

One comment on “کراچی میں سڑکوں کی تعمیر اور نکاسی کا نظام ٹھیک کرنا چاہتے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ

  1. تو کرو وزیر اعلی صاحب آپکو کسی نے روکا ھے کیا آپ کوچھ کرتے ہی تو نہیں اگر آپ کوچھ کرتے تو آج شہر کی یہ حالت نہ ہوتی قبرستان بنا دیا ہے اپ نے شہر کو بلکہ پورے صوبہ سندھ کو اللہ اپ کو ہدایت دے اور اپ کچھ کریں کراچی کے لیے سندھ کے لیے اللہ نے اپ کو / 15 سال سے یہ موقع دیا ہوا ہے تب تو اپ کرپشن کے سوا کچھ کر نہ سکے اب اگر سوچ ہی لیا ہے تو اس کو مکمل کریں اللہ اپ کا مددگار ہو بس یہی دعا کر سکتے ہیں اپ کے لیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*