کراچی میں دودھ کی قیمت 300 روپے کرنے کا اعلان: ڈیری فارمرز اور سندھ حکومت کے درمیان محاذ آرائی

کراچی کے شہریوں پر پیٹرول اور مٹی کے تیل کے بعد ایک اور مہنگائی کا بم گرنے کو تیار ہے۔

ڈیری فارمز کا کہنا ہے کہ عید کے بعد دودھ کی فی کلو قیمت 300 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ڈیری فارمز کو فی کلو دودھ 295 روپے میں پڑتا ہے۔

ڈیری فارمز کا کہنا ہے کہ انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے، کمشنر کراچی کو دودھ کے نرخ بڑھانے کے لیے خط لکھا گیا ہے، اس وقت 220 روپے فی کلو دودھ فروخت ہورہا ہے، 2025 میں بھی دودھ کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔

حکومت دودھ کی قیمت میں اضافہ نہیں کرے گی تو ہم خود کریں گے۔

ڈپٹی میئر کراچی کا کہنا ہے کہ عوام کو دودھ مہنگا دیا گیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ جو بھی ایسوسی ایشن دودھ مہنگا کرے گی اس کے خلاف حکومت کارروائی کرے گی، دودھ سے متعلق قیمتوں کا اختیار کمشنر کراچی کے پاس ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*