کراچی میں جرائم کی صورتحال: سی پی ایل سی نے جون 2025 کے اعداد و شمار جاری کر دیے

کراچی (قومی اخبار) شہرِ قائد میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش برقرار ہے۔ سیٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے جون 2025 کے دوران پیش آنے والے جرائم کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق کراچی کے شہری بڑی تعداد میں اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہوئے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون کے مہینے میں شہر بھر سے 138 کاریں چوری یا چھینی گئیں، جبکہ 3,883 موٹر سائیکلیں بھی جرائم پیشہ عناصر کی نذر ہوئیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 1,436 موبائل فونز شہریوں سے چھین لیے گئے، جو کہ روزمرہ معمول بن چکا ہے۔

مزید تشویشناک پہلو یہ ہے کہ جون کے دوران کراچی میں 33 افراد کو قتل کیا گیا، جس سے شہر میں جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

ماہرین نے ان اعداد و شمار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کراچی کو دوبارہ پرامن شہر بنایا جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*