کراچی میں بارش کے دوران غلط ٹریفک ایڈوائزری جاری کرنے پر تین افسران سمیت چار اہلکار معطل

کراچی میں بارش کے دوران ایک غیر ذمہ دارانہ ٹریفک ایڈوائزری جاری کرنے پر تین افسران سمیت چار ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔


ڈی آئی جی ٹریفک نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ان اہلکاروں کی معطلی کا حکم جاری کیا۔ جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، گزشتہ روز ٹریفک کی ہیلپ لائن 1915 سے لیاقت آباد ڈاک خانے سے تین پٹی والی سڑک بند ہونے کی ایڈوائزری دی گئی تھی۔


معطل کیے جانے والوں میں سب انسپکٹر تصور حسین، طارق کمال، اے ایس آئی محمد صدیق اور کانسٹیبل امجد حسین شامل ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*