
کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث حب کینال کا ایک حصہ ٹوٹ گیا ہے، جس کی وجہ سے شہر کو پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔
میئر کراچی کے ترجمان کے مطابق، نئی تعمیر شدہ حب کینال کو وہاں موجود گیس لائن کی وجہ سے نقصان پہنچا۔ شدید بارش کے نتیجے میں گیس لائن بیٹھ گئی تھی، جس سے کینال کا یہ حصہ متاثر ہوا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بارش ختم ہوتے ہی اس متاثرہ حصے کی مرمت کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 12.8 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس حب کینال کا افتتاح حال ہی میں 13 اگست کو بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔
