کراچی: صدر  الیکٹرونکس مارکیٹ میں واقع عمارت میں آگ بھڑک اٹھی الیکٹرانکس کا شوروم جل گیا عمارت کے مکنیوں۔کی حالت غیر ہوگئی

کراچی: صدر  الیکٹرونکس مارکیٹ میں واقع عمارت میں آگ بھڑک اٹھی الیکٹرانکس کا شوروم جل گیا عمارت کے مکنیوں۔کی حالت غیر ہوگئی شہر بھر کی فائر برکئڈ نے آگ پر کنٹرول کیا تفصیلات کے مطابق صدر ہاشو سینٹر کے قریب قائم رہائشی عمارت سیما منزل کے گراؤنڈ فلور پر قائم الیکٹرونکس مارکیٹ کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی ، دکان کے اوپر بنے ہوئے رہائشی فلیٹوں میں دھواں بھرنے سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، آگ کی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں ، چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع پونے نو بجے کے قریب ملی تھی کہ الیکٹرونکس مارکیٹ میں آگ لگی ہے جس پر فوری طور پر فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں ، اسنار کل اور واٹر باؤزر کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ، انھوں نے بتایا کہ آگ گراؤنڈ فلور پر قائم ایک الیکٹرونکس کی دکان کے مچان میں لگی تھی جبکہ دھواں بھر جانے کی وجہ سے کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے اسے مزید بڑھنے نہیں دیا بعدازاں آگ کو مکمل بجھانے کے لیے کولنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جو کہ آخری مراحل میں ہے ، انھوں نے بتایا کہ جس دکان میں آگ لگی تھی اس کے اوپر رہائشی فلیٹس ہیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*