کراچی: رزاق آباد میں بس اور ٹریلر میں تصادم، 11 افراد زخمی

ریسکیو کی جانب سے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا

شہر قائد میں ایک افسوسناک حادثے کے نتیجے میں رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب بس اور ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں باپ بیٹی اور بھائی بہن سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو ٹیم کی جانب سے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں خاتون گلشن، نوجوان نقاش، عظیم شاکر، نوید، محتسم، مختار احمد، سحر، فرحان، ارمان، اکرم اور قادر حسین شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

واقعے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تاہم رینجرز اور پولیس کی بروقت کارروائی سے صورتحال قابو میں آ گئی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*