
کراچی (9 فروری 2026): شہر قائد میں پولیس نے بلدیہ ٹاؤن میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان گرفتار کر لیے۔
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جعلی دوائیں بنا کر انسانی جانوں سے کھیلنے کا مکروہ دھندہ کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے ایک ایسی ہی فیکٹری پر چھاپہ مار کر انسانیت کے دشمن تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بلدیہ ٹاؤن میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ کار کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ساتھ ہی وہاں سے بھاری مقدار میں جعلی ادویات برآمد کر لیں۔
پولیس نے بتایا کہ جعلی دوائیں بنانے والی فیکٹری کا مالک صدیق اور اس کا بیٹا زید فرار ہو گیا، جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق صدیق اور اس کا بیٹا طویل عرصہ سے فیکٹری چلا رہے اور جعلی دوائیں تیار کر رہے تھے۔ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
