کراچی، موٹر سائیکل سوار کی لڑکی سے بدتمیزی کا ایک اور واقعہ

کراچی میں موٹر سائیکل سوار کی لڑکی سے بدتمیزی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار کو دیکھا جاسکتا ہے۔

کراچی ایسٹ کے بعد ضلع وسطی میں لڑکی سے نازیبا حرکت کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

سمن آباد فیڈرل بی ایریا میں راہ چلتی لڑکی کو موٹر سائیکل سوار نے چھیڑا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو دیکھا جاسکتا ہے۔

تقریباً ایک ماہ قبل گلستان جوہر میں بھی لڑکی سے نازیبا حرکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

واضح رہے کہ ضلع ایسٹ کی پولیس اب تک ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*