کارساز حادثہ، منشیات کیس میں ملزمہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کراچی کی شرقی عدالت نے کارساز روڈ حادثے کی ملزمہ کی منشیات کے استعمال سے متعلق کیس میں درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کراچی شرقی کی عدالت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کارساز ٹریفک حادثے سے متعلق کیس پر سماعت کی جس کے دوران ملزمہ پر منشیات کے استعمال کے مقدمے میں درخواستِ ضمانت پر فریقین نے دلائل مکمل کر لیے۔

سیشن عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سیشن عدالت کے مطابق ملزمہ کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 13 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ پر آئس کے استعمال کے الزام کے پیشِ نظر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*