ڈکیت گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن

کھوکھراپار اور کورنگی پولیس نے بدنام زمانہ گروہ کے ماسٹرمائنڈ سمیت 6 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا

فون ٹریسنگ اور CCTV فوٹیج کے ذریعے ڈکیتیوں میں ملوث دو ملزما ن محمد نور اور شکیل منا کو دھر لیا گیا

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد، موٹرسائیکل چھیننے کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھے

کھوکھراپار سے گرفتار ڈکیت گینگ کا سرغنہ چھینے ہوئے موبائل فونز آن لائنز فروخت کرتا تھا، پولیس تفتیش

کراچی ( کرائم رپورٹر ) کھوکھرآپار اور کورنگی پولیس نے لوٹ مار ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے دو گینگز کے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلھہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق تھانہ کورنگی پولیس نے ٹیکنکلی بنیاد موبائل فون ٹریسنگ اور CCTV فوٹیج کلیکشن کے ذریعے ڈکیتی کی واردات میں ملوث دو ملزما ن محمد نور ولد ابو سعید اور شکیل عرف منا ولد محمد یونس کو گرفتار کر کے اسلحہ دو پسٹل بمعہ ایمونیشن, پانچ چھینے ہوئے موبائل فون اور نقدی برآمد ک ملزمان کورنگی نمبر 3 سیکٹر 34/2 کے علاقے سے گزشتہ 04 روز قبل شہری سے موبائل فون اور نقدی رقم چھین فرار ہوگئے تھے, ملزمان سے کورنگی کے مختلف مقامات پر موبائل فون اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے, کھوکھرآپار نے شہریوں سے لوٹ مار ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ کا پردہ چاک کردیا ماسٹر مائنڈ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزمان سے درجنوں موبائل فون اسنیچنگ اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ چار پستولیں, پانچ چھینے ہوئے موبائل فونز, نقدی اور ملزمان کے زیر استعمال مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ملزمان کی شناخت ایوب،زبیر،چاندزیب عرف مچھر اورعبدالحفیظ کے نام سے ہوئی۔گرفتار ڈکیت گینگ کے اہم سرغنہ ماسٹر مائنڈ سے انکشاف ہوا کہ ملزمان موبائل فون چھین کر سیل ایپلیکیشن کے زریعے آن لائن فروخت کیا کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے, ملزمان پہلے بھی غیر قانونی اسلحہ, ڈکیتی, پولیس مقابلے جیسے سنگین جرائم میں ملوث رہ کر جیل جاچکے ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*