پی پی پی کا گورنر سندھ سے استعفیٰ کا مطالبہ؛ فاروق ستار کا جوابی وار، صدر زرداری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

کراچی : پیپلز پارٹی رہنماؤں کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا استعفیٰ مانگنے پر فاروق ستار نے جوابی وار کرتے ہوئے صدر زرداری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استعفیٰ مانگا اور کہا کہ پیپلزپارٹی سے ایم کیوایم کا گورنر سبدھ کا ایک عہدہ بھی برداشت نہیں ہورہا۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک شخص بھی انہیں کَھل رہا ہے، ہمت ہے تو مردوں کی طرح میدان میں مقابلہ کرو۔

انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی گورنر سندھ کے استعفی کا مطالبہ کرتی ہے تو ہم پھر صدر زرداری، پنچاب اور کے پی کے گورنرز سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فاروق ستار نے پیپلزپارٹی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنا نام بدل کر سندھ پیپلزپارٹی رکھ لے، تمام سول اور عسکری لیڈر شپ سے اپیل کرتا ہوں کہ کراچی والوں کو پیپلز پارٹی کے چنگل سے بازیاب کروایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ استشنی صدر مملکت کو حاصل ہے باقی لوگوں کو تو استشنی نہیں ملا، جب صدر زرداری کئی مرتبہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوسکتے ہیں تو گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی ایم کیو ایم کے اجلاس میں شریک ہوسکتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*