پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی دل کی تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل

شاہ محمود قریشی کے خون کےنمونوں سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے

پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سےاسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز نے انکے مختلف ٹیسٹس کیے ہیں۔


لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے دل میں تکلیف کی شکایت کی،انتظامیہ نے انکا جیل اسپتال میں معائنہ کیا،لیکن میڈیکل ٹسٹس کیلئے انہیں پی آئی سی میں داخل کروادیا گیا۔

ڈاکٹروں کےمطابق شاہ محمود قریشی کےخون کےنمونوں سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں،ابتدائی طور پر شاہ محمود قریشی کی رپورٹس ٹھیک ہیں،طبی ماہرین شاہ محمود قریشی کا مزید معائنہ کررہے ہیں۔ جیل انتظامیہ کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دیدی گئی ہے،شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*