پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں تاریخی اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی اگلے ماہ کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کے اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم فروری سے ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 جنوری تک قیمت میں اتار چڑھاؤ یا ٹیکس میں تبدیلی سے حتمی قیمت کا تعین ہو گا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ سال نومبر میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے مزید ذخائر سے تیل نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکہ کے ساتھ ساتھ دنیا کی تقریباً تمام اقتصادی طاقتوں نے اپنے ذخائر سے تیل نکالا، جن میں بھارت بھی شامل تھا۔

ابھی آئل ریلیز کا مرحلہ جاری ہے کیونکہ یہ مرحلہ وار طریقے سے کیا جا رہا ہے۔

بائیڈن اور دیگر ممالک کے فیصلے نے اچھا اثر دکھایا اور تیل کی قیمتیں کچھ دنوں تک کم رہیں۔

لیکن یہ قدم مکمل نہیں رہا اور اب قیمتیں دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*