پولیس چیف نے اسٹریٹ کرائمز میں اضافے کا اعتراف کرلیا

اسٹریٹ کرائم میں 7.98 فیصد کا اضافہ ہوا، موبائل فون کی چھینا جھپٹی بھی بڑھ گئی

2022 میں 2021کے مقابلے میں گھناو¿نے جرائم میں کمی ہوئی، ایڈیشنل آئی جی

کراچی (کرا ئم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اعتراف کیا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ گھناو¿نے جرائم میں کمی ا?ئی ہے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں امن امان سے متعلق بریفنگ دی۔ دوران بریفنگ انہوں نے بتایا کہ سال 2022 میں 2021کے مقابلے میں گھناو¿نے جرائم میں کمی ہوئی، 4.42 فیصد گھناو¿نے جرائم 2022 میں کم ہوئے جن میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ 4.6 فیصد گھروں میں ڈکیتی میں کمی آئی اور 35.37 فیصد 4 وہیلرز کی چھیننے میں کمی آئی، بھتہ خوری کا سراغ لگانے کا تناسب 77.27 فیصد ہے اور 110 بھتہ خور پکڑے ہیں انہوں نے اعتراف کیا کہ اسٹریٹ کرائم میں 7.98 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، موبائل فون کی اسنیچنگ میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکوو¿ں سے انکاو¿نٹر میں 129 کمرنل مارے گئے اور 1047 زخمی ہوئے ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ شہر میں 3000 کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے، یہ کیمرے تاجروں، صنعتکاروں اور دیگر مخیر حضرات کی مدد سے لگائے گئے ہیں۔ غیرقانونی رہنے والے غیر ملکی بھی کراچی میں جرائم میں ملوث ہیں، غیرملکیوں کی واپسی یا انکی ٹریکنگ بہت ضروری ہے انہوں نے واضح کیا کہ سال 2023 کے لوکل باڈیز کے انتخابات میں 4995 پولنگ اسٹیشن کو سیکیورٹی دیں گے، 25ہزار 340 کی فورس لوکل باڈیز کی الیکشن سیکیورٹی کے فرائض ادا کرے گی وزیراعلیٰ سندھ نے حکم دیا کہ پولیس اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنے وسائل استعمال کرے، اسٹریٹ کرائم کے خلاف جو کریک ڈاو¿ن جاری ہے اس کو تیز کریں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*