پنجاب اسمبلی ہنگامہ، 11 ایم پی ایز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور کی سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کرتے ہوئے 11 ارکانِ پنجاب اسمبلی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی۔

لاہور کی سیشن عدالت نے 11 ایم پی ایز کی عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے ان اراکین صوبائی اسمبلی کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں بدترین ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

واقعے کے دوران ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری سے مار پیٹ کی گئی، ان کے بال نوچے گئے، انہیں لوٹے کھینچ کر مارے گئے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*