پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد افغان طالبان کے سول آبادی پر حملے، خواتین سمیت 5 افراد زخمی

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد افغان طالبان نے باجوڑ کے علاقے لغڑئی اور گرد و نواح میں سول آبادی پر مارٹر گولے فائر کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر خار ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ افغان طالبان کی اس بزدلانہ کارروائی کے خلاف مقامی عوام میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے، جبکہ پاکستان کی مسلح افواج "آپریشن غضب للحق” کے تحت باجوڑ، خیبر اور چترال سیکٹرز میں دشمن کے ٹھکانوں اور چیک پوسٹوں کو نشانہ بنا کر انہیں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا رہی ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ وہ سرحدوں کی حفاظت اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*