
پاکستان کی عالمی کرپٹو و مالیاتی فورم میں نمایاں شرکت ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑا قدم ہے، بلال ثاقب نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے اور عالمی ڈیجیٹل معیشت میں موثر کردار ادا کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے امریکہ کے شہر پام بیچ (فلوریڈا) میں منعقدہ "ورلڈ لبرٹی فورم” میں پاکستان کی نمائندگی کی، جہاں انہوں نے فورم کو عالمی مالیاتی رہنماؤں، کرپٹو اختراع کاروں اور پالیسی سازوں کا اہم مرکز قرار دیا۔
اس اعلیٰ سطحی فورم میں دنیا کے بڑے مالیاتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں شامل گولڈمین سیکس ( اور نیسڈیککے سربراہان، فرینکلن ٹیمپلٹن اور کوائن بیس جیسے بڑے کرپٹو اداروں کے پالیسی ساز شامل تھے۔
اس موقع پر دی فیوچر آف اسٹیبل کوائنز، ٹوکنائزیشن اور فنانشل انوویشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
فورم میں پاکستان نے گزشتہ ماہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے اور سرحد پار ادائیگیوں کے لیے ڈالر منسلک اسٹیبل کوائن کے استعمال پر معاہدے کیے گئے۔
بلال ثاقب نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے اور عالمی ڈیجیٹل معیشت میں موثر کردار ادا کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، جس کا بنیادی مقصد سرحد پار ادائیگیوں اور ترسیلاتِ زر کے لیے ڈالر سے منسلک اسٹیبل کوائن کے استعمال کی راہ ہموار کرنا۔
پاکستان اس ٹیکنالوجی کو سرکاری سطح پر ریگولیٹ کرنے اور عالمی ڈیجیٹل معیشت میں اپنا موثر کردار ادا کرنے کے لیے تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے۔
