پاکستان کا 78 واں یومِ آزادی قوم کو مبارک

پاکستان کا 78واں یومِ آزادی قوم کو مبارک ہو، 12 بجتے ہی ملک بھر میں یوم آزادی کا جشن شروع ہوگیا ہے۔

بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشن،ملک کا ہر شہر ،ہر گلی،محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب  منعقد کی گئی۔تقریب میں صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔

تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اورسینیٹ ارکان اوردوست ممالک کے سفراء سمیت بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہوئے۔

صدر مملکت کی قوم کو مادر وطن کی آزادی کی 78ویں سالگرہ کی مبارکباد

صدر مملکت آصف زرداری نے تمام پاکستانیوں کو مادر وطن کی آزادی کی 78ویں سالگرہ کی مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، حال ہی میں قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت،عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی غیر متزلزل عزم ،بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور قومی اتحاد کا ثبوت ہے،بھارت کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں ہم نے تحمل،حکمت اور بھرپور قوت سے دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج دنیا پاکستان کوایسے ملک کے طورپردیکھتی ہے جوامن کا خواہاں ہے مگر دباؤکے آگے نہیں جھکتا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*