پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے ، مداخلت نہیں کروں گا، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے ، میں مداخلت نہیں کروں گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  وائٹ ہاؤس کے باہر  میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر ان سے پاک افغان جنگ سے متعلق سوالات ہوئے۔

صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ کیا آپ پاکستان اور افغانستان جنگ میں مداخلت کریں گے؟  

جس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ میں کرتا لیکن آپ جانتے ہیں، میرے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان بہت ہی شاندار طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے،  پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھا کررہا ہے ،  میں مداخلت نہیں کروں گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان کے پاس عظیم وزیراعظم اور جنرل ہیں ، عظیم قیادت ہے ، یہ وہ 2 شخصیات ہیں جن کی میں واقعی بہت زیادہ عزت کرتا ہوں۔

اس کے علاوہ امریکی صدر نے کہا کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا،  ایران سے خوش نہیں ہوں مگر جمعے تک مزید مذاکرات متوقع ہیں، ایران کے ساتھ ڈیل بنانا چاہتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتا مگر کبھی کبھار طاقت استعمال کرنا پڑتی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*