
راولپنڈی (21 فروری 2026): پاکستانیوں کے فیملی ٹری میں ہزاروں افغان گھس بیٹھیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
نادرا نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے افغانی باشندوں کیخلاف حتمی آپریشن شروع کردیا، جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے مشتبہ افراد کو نادرا نے طلب کر لیا۔
نادرا نے ابتدائی طور پر راولپنڈی کے 833 افراد کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیے، راولپنڈی کے 833 افراد کو 7 دنوں میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نادرا ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد پر جعلسازی سے پاکستانی شہریوں کے فیملی ٹری میں شامل ہونے کا الزام ہے، مشتبہ شناختی کارڈ رکھنے والوں کو فون کال اور پیغامات کے ذریعے بھی اطلاع دی گئی۔
نادرا ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹسز جاری کرکے تمام مشتبہ افراد سے مؤقف سنا جائے گا، حکام کے سامنے پیش نہ ہونے والوں کی پاکستانی شہریت ختم کردی جائے گی۔
