
کراچی(رپورٹ: کامران شیخ)
پاپوش نگر اورنگ آباد کے مکینوں نے پانی چور مافیا کے خلاف ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن, چیف آپریٹنگ آفیسر, اور ڈی جی رینجرز سندھ سے ایکشن لینے کی درخواست کردی, اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار نشاندہی کے باوجود تاحال مافیا کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی ہے, تفصیلات کے مطابق پاپوش نگر, اورنگ آباد اور اس سے ملحقہ علاقے میں واٹر کارپوریشن کے مقامی عملے کی مبینہ ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر علاقے کا پانی چوری کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے, علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ اور واٹر کارپوریشن کی ٹیم علاقے کا وزٹ کرے تو حقائق سامنے آسکتے ہیں, واضح رہے کہ پانی کی لائینوں واٹر کارپوریشن کے مقامی عملے اور مافیا کی ملی بھگت سے بھاری رقم وصول کرکے بیچا گیا جبکہ لائین کو کاٹ کر پانی کہیں اور فراہم کیے جانے سمیت ایکسرے لگاکر پانی کو مکینوں تک پہنچنے سے روکا بھی گیا جس پر اہل علاقہ اور مافیا کے درمیان جھگڑا بھی ہوا اور سوشل میڈیا پر پانی چور مافیا کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی, علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی واٹر پلانٹس, آر او پلانٹس , اور ٹنکیوں کے ذریعے یومیہ لاکھوں روپے کا پانی بیچا جارہاہے, جس پر واٹر کارپوریشن کے مقامی عملے نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں علاقہ مکینوں نے ڈی جی رینجرز سندھ سے پانی چور مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
