
اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں کرنے، قتل اور اغوا کی دھمکیاں دینے کے الزام میں حسن زاہد نامی شخص کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کو اسلام آباد میں تھانہ شالیمار کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی سامعہ حجاب کی شکایت اور ویڈیو بیان موصول ہونے کے بعد کی گئی۔ اس سلسلے میں تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ملزم کئی روز سے سامعہ حجاب کا پیچھا کر رہا تھا اور اسے بار بار تحائف دے کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتا رہا۔
