ٹریفک جام میں کھلے عام لوٹ مار

آگرہ تاج کالونی میں گیس اور بجلی کے بحران کیخلاف خواتین کاماری پور روڈ پر دھرنا

آگرہ تاج کالونی میں گیس کی قلت اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف درجنوں خواتین کا سڑکوں پرسخت احتجاج

احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہوگئے،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

بدترین ٹریفک جام کے سبب بندرگاہ پر کام متاثر ،پھنسے ہوئے درجنوں افراد سے مچھر کالونی کے قریب لوٹ مار

کراچی ( کرائم رپورٹر) آگرہ تاج کالونی کالونی میں گیس اور بجلی کے بحران کیخلاف خواتین نے ماری پور روڈ پر دھرنا دے دیا احتجاج کے باعث بدترین ٹریفک جام بندرگاہ پر کام متاثر ٹریفک جام میں پھنسے درجنوں افراد مچھر کالونی کے قریب لٹ گئے تفصیلات کے مطابق آ گرہ تاج کالونی میں گیس کی قلت اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف درجنوں خواتین ماڑی پور روڈ پر نکل آئی احتجاج کے باعث ماڑی پور روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اطراف کے سڑکوں پر بھی شدید رش مسافر شدید پریشانی کا شکار لیاری سے رکن سندھ اسمبلی شازیہ کریم سنگھار کا سوئی سدرن گیس کمپنی اور کے الیکٹرک انتظامیہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوئی سدرن گیس اور کے الیکٹرک ایک سازش کے تحت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرکے عوام کو سڑکوں پر لانے کی سازش کا حصہ بنیں ہوئے ہیںماڑی پور روڈ پر ٹریفک بند ہونے سے بندرگاہ پر بھی کام متاثر ہوا ٹریفک جام میں پھنسے افراد سے وزیر مینشن ریلوے استیشن کے قریب ڈکیتوں نے لوٹ مار کی.

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*