ٹریفک اہلکاروں نے جان پر کھیل کر ڈکیتوں کو دبوچ لیا

راشدمنہاس روڈ پر شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے رہزنوں کا ٹریفک اہلکاروں سے دنگل

کانسٹیبل رابیل اور تنویر حسین نے بہادری اور فرض شناسی کی مثال قائم کردی، ڈکیت پکڑلیے

مسلح ملزمان پر حملہ کردکے انہیں پکڑ کر عزیز بھٹی تھانے کے حوالے کیا،پولیس حکام کی تعریف

: کراچی (کرائم رپورٹر)راشد منہاس روڈ پر ٹریفک اہلکاروں نے شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے دو ڈکیتوں کو جان پر کھیل کر گر فتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ٹریفک سیکشن راشد منہاس کے کانسٹیبل رابیل احمد اور تنویر حسین کی پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران بہادری اور فرض شناسی کی اعلی مثال، شہری کو لٹتا ہوا دیکھ کر مسلح ملزمان سے مردانہ وار مقابلہ، دونوں ملزمان کو اسلحہ سمیت پکڑکر عزیز بھٹی تھانے کے حوالے کردیا۔راشد منہاس ٹریفک سیکشن کے کانسٹیبل رابیل احمد اور کانسٹیبل تنویر حسین راشد منہاس روڈ پر واقعہ چیز ویلیو ڈیپارٹمنٹل اسٹور پر لفٹر آپریٹر کے ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے کہ وہاں سڑک پر ایک موٹر سائیکل سوار شہری فیصل آیا اور ان سے مدد طلب کی کہ اسے کہ دو مسلح ملزمان لوٹ کر فرار ہوئے ہیں اور اس نے ان ملزمان کو اس طرف جاتے ہوئے دیکھا ہے، یہ سن کر ٹریفک پولیس اہلکار فیصل کے ساتھ چل دیئے تھوڑی ہی دور فیصل نے ایک شہری کو انہی دو مسلح ملزمان کے ہاتھوں لٹتے ہوئے دیکھا، جس پر انہوں نے جان کی پرواہ کیے بغیر مسلح ملزمان پر حملہ کردیا اور انہیں پکڑ کر عزیز بھٹی تھانے کے حوالے کیا۔شہری فیصل ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سہرانے کے لئے آج ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی آفس آئے اور کہا کہ وہ تہ دل سے ٹریفک پولیس کراچی کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے اعلی ترین پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح ملزمان کو پکڑا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*