
اسلام آباد (23 فروری 2026): وفاقی حکومت کراچی اربن انفرا اسٹرکچر پیکج پراجیکٹ کا ازسرنو جائزہ لے رہی ہے، سرکاری دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پراجیکٹ کے تحت کراچی میں 15 ارب روپے کا پیکج دیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق کراچی اربن انفرا اسٹرکچر پراجیکٹ میں 504 چھوٹی واٹر اینڈ سیوریج اسکیمیں شامل ہیں، 2024 میں سندھ حکومت نے پراجیکٹ کا 10 ارب روپے کا تخمینہ دیا تھا، جب کہ پراجیکٹ کے تحت اب 15 ارب روپے سے زائد کی لاگت کی منظوری متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی انفرا اسٹرکچر اربن پراجیکٹ کے تحت میٹلڈ روڈز کی 158 اسکیمیں عمل میں لائی جائیں گی، ٹف ٹائلرز گلیوں کے لیے کی 165 اسکیموں سمیت آر سی سی سیوریج لہ 95 اسیکیمیں اس پراجیکٹ میں شامل ہیں۔
کراچی انفرا اسٹرکچر اربن پراجیکٹ میں واٹر سپلائی کی 45 اسیکیمیں شامل کی گئی ہیں، اس میں 4 اسکولوں اور پارکس کی تزئین و آرائش بھی شامل ہے، اور اسٹریٹ لائٹس کی 11 اسیکیمیں بھی شامل کی گئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق کراچی انفرا اسٹرکچر اربن پراجیکٹ کے تحت 3 پمپ اسٹیشینوں کو مکمل بحال اور فعال کیا جائے گا، اس پراجیکٹ میں انڈر گراؤنڈ واٹر کی 4 اسکیموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
