وزیراعظم کا تمام اسکولوں میں دو ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے تمام اسکولوں میں دو ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام اسکولوں کو رواں ہفتے کے آخر سے دو ہفتے کی چھٹیاں دی جارہی ہیں، ہائر ایجوکیشن کے تمام اداروں میں آن لائن کلاسز کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 ماہ کے لیے سرکاری محکموں کی گاڑیوں کے 50 فیصد پیٹرول کی کٹوتی کررہے ہیں، ایمبولینس، عوامی استعمال کی بسوں کی پیٹرول کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2 ماہ کے لیے تمام سرکاری محکموں کی 60 فیصد گاڑیاں بند کی جارہی ہیں، کابینہ ارکان، وزرا، مشیر، معاونین خصوصی تنخواہ نہیں لیں گے، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں سے 25 فیصد کٹوتی ہوگی، 20 گریڈ اور اس کے اوپر کے افسان جن کی تین لاکھ سے زائد تنخواہ ہے ان کی دو دن کی کٹوتی ہوگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2 دن کی تنخواہ عوام کے ریلیف کے لیے استعمال کی جائے گی، تمام سرکاری محکموں کی تنخواہوں کے علاوہ اخراجات میں 20 فیصد کمی کررہے ہیں، سرکاری محکموں میں گاڑیوں، فرنیچر، اے سی ودیگر اشیا کی خریداری پر پابندی لگادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی وزرا، مشیر، معاونین خصوصی، سرکاری افسران کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کی گئی ہے، وزرائے اعلیٰ، گورنرز کے بیرون ملک دوروں پر بھی پابندی ہوگی، ملکی مفاد کے انتہائی ناگزیر بیرون ملک دورے کیے جاسکتے ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*