
اسلام آباد (25 فروری 2026): نیپرا نے بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ 2024-25 جاری کر دی۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے کو 472 ارب کا نقصان پہنچایا ہے، ڈسکوز نے ترسیل اور تقسیم کی مد میں ایک سال میں 265 ارب کا نقصان پہنچایا۔
رپورٹ کے مطابق ریکوریز کم رہنے سے ایک سال میں 207 ارب روپے کا نقصان ہوا، نیپرا نے بجلی کمپنیوں کے ترسیل اور تقسیم کے نقصانات پر اظہار تشویش کیا ہے، اور ترسیل اور تقسیم کے نقصانات پاور سیکٹر کے لیے ایک مستقل چیلنج قرار دیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈسکوز بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نقصانات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہیں، کے الیکڑک بھی نقصانات کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
کے الیکڑک کے نقصانات 14.27 کی بجائے 14.73 فی صد رہے، جب کہ کے الیکڑک کی ریکوری کی شرح 90.56 فی صد رہی۔
