
نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب ایک گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ کے باعث عمارت زمین بوس ہو گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق، عمارت گرنے سے دو فائر فائٹرز سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ آگ ایک فیکٹری میں لگی تھی جو تیزی سے پھیل کر دو مزید فیکٹریوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت آس پاس کی فیکٹریوں میں کام بند کروا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ فیکٹری کے بیسمنٹ میں لگی تھی اور اس نے پہلی منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ آگ لگنے کے وقت فیکٹری کے اندر 200 سے زائد افراد موجود تھے، جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔
آگ بجھانے کے لیے 15 فائر ٹینڈرز مصروف رہے، تاہم شدید آگ اور عمارت کے گرنے سے کافی نقصان ہوا۔
