نمائشی انہدامی کارروائی جاری، وسائل ضائع

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع کورنگی کے آفسران نے ڈی جی کو ہتھکڑی لگوانے کی ٹھان لی

ماڈل کالونی میں حرام کی چمک کے آگے عدالتی حکم پر دوسری بار بھی نمائشی انہدامی ایکشن، رہائشی پلاٹوں پر پلازوں کی تعمیر

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی کی مبینہ گٹھ جوڑ سے درجنوں بڑے پلاٹوں پر پورشن اور پلازے بلاخوف و خطر زیر تعمیر ہیں ، ذرائع

بلڈنگز انسپکٹر بلڈر مافیا کے پارٹنر ،ڈائریکٹر ویجلینس اور ڈی جی کے پی ایس او، ٹاسک فورس کے چیئرمین حصہ دار بنے ہوئے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع کورنگی کے آفسران نے ڈی جی کو ہتھکڑی لگوانے کی ٹھان لی۔ ماڈل کالونی میں حرام کی چمک کے آگے عدالتی حکم پر دوسری بار بھی نمائشی انہدامی کارروائی کر کے وسائل کو بھی ضائع کر دیا گیاجبکہ دس سے زائد رہائشی پلاٹوں پر پلازوں اور پورشن کی تعمیرات تاحال جاری ، ماڈل کالونی کے علاقےلیاقت علی خان روڈ کے رہائشی پلاٹوں پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی کی مبینہ گٹھ جوڑ سے درجنوں بڑے پلاٹوں پر پورشن اور پلازے بلاخوف و خطر زیر تعمیر ہیں ? علاقہ مکینوں کی جانب سے متعدد بار نشاندہی کرنے کے بعد معلوم چلا ہے کہ مذکورہ تعمیرات کی سرپرستی ہی خود اسسٹنٹ کمشنرماڈل کالونی تیمور الطاف میمن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرانس،اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسن ادریس، بلڈنگز انسپیکٹر خرم رضوان نام نہاد بلڈر مافیا کے پارٹنر بنے ہوئے کہ علاوہ ڈائریکٹر ویجلینس اور ڈی جی کے پی ایس او اشفاق کھوکھر سمیت ٹاسک فورس کے چیئرمین عبدالسجاد حصہ دار بنے ہوئے ہیں،مذکورہ آفسران عدالتی احکامات کو بھی خاطر میں نہیں لارہے ? ماڈل کالونی شیٹ نمبر 10 رہائشی پلاٹ نمبر 20 پر سندھ ہائی کورٹ نے انہدامی کاروائی کا حکم دے رکھا ہے تاہم انہدامی کارروائی نمائشی کر کے عدالت میں مبہم رپورٹ جمع کرانے کی تیاریاں شروع کر دیں ? ماڈل کالونی کے بڑے پلاٹوں کو ازخود تقسیم(سب ڈویڑن) کرکے سنگین خلاف ورذیوں پر عمارتیں تعمیر کی جارہی ہیں ? سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل کالونی سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر بھی عملدرآمد کرانے میں روکاوٹ بنے ہوئے ہیں دوسری جانب ماڈل کالونی کی ٹاون پلاننگ سمیت قومی خزانے پر ڈاکہ مارنے میں آزاد ہیں

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*