میئر کراچی کے خلاف پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا اتحاد؛ مرتضیٰ وہاب کو ہٹانے کے لیے تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اصولی اتفاق کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر اور اپوزیشن لیڈر سیف الدین نے ملاقات کی، جس میں دونوں جماعتوں نے مؤقف اختیار کیا کہ "چوری کے مینڈیٹ” پر مسلط میئر نے شہر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور انہیں ہٹانا وقت کی ضرورت ہے۔ حلیم عادل شیخ کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کے بعد اب عملی حکمت عملی مشاورت سے جلد طے کی جائے گی، جبکہ منعم ظفر نے کراچی کو ریلیف دینے کے لیے سیاسی قوتوں کی مشترکہ جدوجہد پر زور دیا ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*