میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کورنگی فیکٹری میں آگ کا نوٹس: "تمام وسائل بروئے کار لائیں، واٹر بورڈ فوری ٹینکرز روانہ کرے”

کراچی(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی میر پور خاص کو آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے ایڈووکیٹ شہزاد چوہدری قتل کیس میں9 ملزمان کی گرفتاری پر شاباشی اور تعریفی اسناد سے نواز اگیا‘ سینٹرل پولیس ہیڈ آفس نے فیصل عبداللہ چاچڑ کی خدمات کا اعتراف کیا ہے‘ ترجما ن سندھ پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج، کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات پرایڈووکیٹ شہزاد چوہدری قتل کیس میںایس ایس پی میرپورخاص کی براہِ راست نگرانی میں کی گئی مو ¿ثر اور کامیاب پولیس کارروائی کے نتیجے میں تمام 09 نامزد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اس کامیاب کارروائی میں ڈی آئی جی میرپورخاص کی مو ¿ثر قیادت، مسلسل مانیٹرنگ اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی نے کلیدی کردار ادا کیا،جس کے نتیجے میں کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ جس پر انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج، کیپٹن(ر) فیصل عبداللہ چاچڑ باقاعدہ لیٹر آف اپریسی ایشن بھی ارسال کیا گیا۔

اس نمایاں پیشہ ورانہ کامیابی کے اعتراف میں، ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج کی سفارش پر انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ نے ایس ایس پی میرپورخاص اور ان کی ٹیم کے لیے سی سی۔I (CC-I) کیش ریوارڈ و سرٹیفکیٹس کی منظوری دی۔بعد ازاںڈی آئی جی پولیس میرپورخاص رینج نے ایس ایس پی میرپورخاص اور ان کی ٹیم میںانسپکٹر غلام حسین سدھایو انسپکٹر حق نواز جونیجو، ایس آئی پی عنایت علی زرداری اور ایس آئی پی دانش علی بھٹی کو سی سی۔I (CC-I) کیش ریوارڈ و سرٹیفکیٹس دیے گئے۔یہ اعزاز پولیس ٹیم کی مثالی کارکردگی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قانون کی بالادستی کے لیے کی گئی انتھک کوششوں کا اعتراف ہے۔

کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی ایک فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے واٹر بورڈ کو فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے اور جائے وقوعہ پر واٹر ٹینکرز روانہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ میئر کراچی نے فائر بریگیڈ کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے اور بلدیہ عظمیٰ کے دیگر محکموں کو الرٹ رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں تاکہ جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔ اس وقت فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور میئر کی براہِ راست نگرانی میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ جلد از جلد صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*