ملک بھر میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

حتمی قیمت کا تعین 12 تا 14 ستمبر کی عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہونے کا امکان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک کم ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے لیٹر تک کمی ہونے کا تخمینہ ہے۔

حتمی قیمت کا تعین 12 تا 14 ستمبر کی عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں اضافہ بھی حتمی قیمت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ 31 اگست کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*