ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کرنے سے ایک قدم دور ہیں، ملک ریاض کا سوشل میڈیا پر پیغام

بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حسین نے ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔ سوشل میڈیا پیغام میں ملک ریاض نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران حکومتی اداروں کے دباؤ، گرفتاریوں، بینک اکاؤنٹس کی منجمدی، گاڑیوں کی ضبطگی اور دیگر سخت اقدامات کے باعث بحریہ ٹاؤن کا آپریشن شدید طور پر مفلوج ہوچکا ہے۔ ملک ریاض نے کہا ہےکہ ملک بھر میں بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کرنے سے ایک قدم دور ہیں۔ ملک ریاض نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے ادارے انصاف، عقل اور تدبر سے کام لیں اور انہیں مشکل وقت سے نکالنے میں مثبت کردار ادا کریں۔

ملک ریاض کا پیغام:

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*