مشن اسٹریٹ کرائم کنٹرول

سٹی پولیس اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کو اپنا مشن بنائے، ناکامی کی صورت میں متعلقہ ایس ایس پی اور ایس ایچ اوز کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے، مراد علی شاہ

اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کا مشن شروع کرتے ہوئے ایس ایس یو اور ریزرو پولیس کو ضلعی پولیس کی مدد کے لیے سڑکوں پر متحرک کریں، ہاٹ اسپاٹ پر پولیس، ریزرو اور ایس ایس یو فورس کو تعینات کیا جائے

چوکس رہنے کےلیے پولیس کا گشت بڑھایا جائے جبکہ تصاویر اور مقام کے ساتھ ساتھ تعیناتی کا منصوبہ بھی ان کے ساتھ شیئر کرتے رہیں، عادی مجرموں اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاو¿ن تیز کرنے کی ہدایت

مجرموں کے خلاف کی جانےوالی کارروائیوں کے ساتھ گرفتاریوں کی تعداد کے بارے میں مجھے آگاہ کیا جائے تاکہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کےلیے ضروری ہدایات دی جا سکیں، وزیراعلیٰ

کراچی (کرائم رپورٹر )وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر کو اسٹریٹ کرمنلز سے پاک کرنے کے لئے آئی جی پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مشن اسٹریٹ کرائم کنٹرول شروع کرتے ہوئے ایس ایس یو اور ریزرو پولیس کو ضلعی پولیس کی مدد کے لیے سڑکوں پر متحرک کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ سٹی پولیس اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کو اپنا مشن بنائے، آئی جی پولیس کو ہدایت دیتے انہوں نے کہا کہ ناکامی کی صورت میں متعلقہ ایس ایس پی اور ایس ایچ اوز کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ ہاٹ اسپاٹ پر پولیس، ریزرو اور ایس ایس یو فورس کو تعینات کیا جائے اور چوکس رہنے کے لیے پولیس کا گشت بڑھایا جائے جبکہ تصاویر اور مقام کے ساتھ ساتھ تعیناتی کا منصوبہ بھی ان کے ساتھ شیئر کرتے رہیں۔انہوں نے آئی جی کو یہ بھی ہدایت دی کہ مجرموں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ ان کی گرفتاریوں کی تعداد کے بارے میں بھی مجھے آگاہ کیا جائے تاکہ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو انہیں کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے ضروری ہدایات دی جا سکیں مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ عادی مجرموں، اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کو تیز کریں، کراچی کے عوام پہلے ہی دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ دیگر جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں امن و امان کی خراب صورتحال اور تباہی دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اپنے فرض کی ادائیگی میں بہت سی قربانیوں کے بعد حکومت نے کراچی والوں کے تعاون سے امن و امان بحال کیا۔ اب اس شہر کے لوگوں کو اسٹریٹ کرمنلز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا اور ہمیں سب کو مل کر اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ کرکے شہریوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہوگا وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر انسپکٹر جنرل آف پولیس غلام نبی میمن نے سٹی پولیس، ایس ایس یو اور ریزرو فورسز کو پولیس کی مدد میں متحرک ہونے کے لیے ضروری ہدایات جاری کردیں۔۔ا

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*