مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اور بابا وانگا کی پیشگوئیاں؛ 2026 میں ‘عظیم جنگ’ کا خدشہ

امریکا اور اسرائیل نے ہفتہ 28 فروری کو ایران پر حملے کیے جس میں کئی اہم شخصیات شہید ہوگئیں جب کہ  ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ کے حالات انتہائی خراب ہیں۔

جیسے ہی حملوں کی خبریں سامنے آئیں، ویسے ہی سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ بلغاریہ کی نابینا نجومی بابا وانگا کی پیشگوئیوں کی طرف مبذول ہو گئی جو 1996 میں انتقال کرگئی تھیں۔

 کئی سالوں سے بابا وانگا کی پیشگوئیاں سامنے آرہی ہیں جو انہوں نے ہر سال کے لیے کیں، ان کے ماننے والوں کے مطابق  وانگا نے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ 2026 کے اوائل میں ایک ’عظیم جنگ‘ ہوگی جو مشرق سے شروع ہوگی اور اس کا عندیہ آج کل مل رہا ہے۔

امریکا اسرائیل حملوں کے بعد ایران اب انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، سوشل میڈیا پر لوگ دونوں ممالک کے درمیان تازہ ترین کشیدگی کو وانگا کی پیشگوئیوں سے جوڑ رہے ہیں۔

وانگا کی پیشگوئی کے مطابق توقع ہے کہ یہ تنازع دنیا کے مغربی حصوں کو سب سے زیادہ متاثر کرے گا، یورپ کو تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کے نتیجے میں یورپ کی زمین مکمل طور پر بنجر اور غیر مستحکم ہو سکتی ہے، اس سے بڑے پیمانے پر معاشی اور سماجی چیلنجز پیدا ہوسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی نابینا نجومی نے پیشگوئی کی کہ روس ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھرے گا جو ممکنہ طور پر تنازعات کے بعد بین الاقوامی اثر و رسوخ کے توازن کو نئی شکل دے گا۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*