مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور ایچ ایس بی سی کا دبئی اور قطر سے عملہ نکالنے کا فیصلہ

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، عالمی بینکوں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور ایچ ایس بی سی نے ایران کی جانب سے خطے میں امریکی اور اسرائیلی بینکوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر دبئی اور قطر کے دفاتر سے عملے کا انخلا شروع کر دیا ہے؛ بینکوں نے اپنے ملازمین کو فوری طور پر ‘ورک فرام ہوم’ (گھر سے کام) کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ ایران اور امریکہ-اسرائیل تنازع کے 12ویں روز سیکیورٹی خدشات میں اضافے کے باعث مالیاتی اداروں نے اپنے آپریشنز کو محدود کر دیا ہے، جبکہ بینک انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ عالمی مالیاتی اداروں کے اس فیصلے سے خلیجی ممالک کی مارکیٹ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، تاہم بینکوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات محض حفاظتی پروٹوکول کا حصہ ہیں۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*