مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی شدت: خلیجی ممالک کی فضائی حدود بند، عالمی پروازیں معطل

بغداد (28 فروری 2026): اسرائیل اور امریکا نے ایران پر مشترکہ حملہ کیا ہے جس کے جواب میں ایران نے بھی تل ابیب اور امریکی اہداف کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے، کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود کو بند کردیا ہے، تمام بین الاقوامی اور داخلی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ وِز ایئر نے اسرائیل، دبئی، ابوظبی اور عمان کیلیے تمام پروازیں 7 مارچ تک معطل کردی ہیں، جبکہ لوفتھانسا نے دبئی، تل ابیب، بیروت اور مسقط کیلیے ہفتہ و اتوار کی پروازیں معطل کردی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کے ایل ایم نے ایمسٹرڈیم سے تل ابیب کیلیے پروازیں منسوخ کردی ہیں جبکہ عمان ایئر نے بغداد کیلیے تمام پروازوں کو معطل کردیا ہے۔

روس نے ایران اوراسرائیل کیلیے پروازیں معطل کردی ہیں جبکہ کویت نے ایران کیلیے تمام پروازیں غیرمعینہ مدت کیلیے معطل کردیں۔

عراق نے بھی تمام داخلی و خارجی پروازیں منسوخ کرکے فضائی حدود بند کردی ہیں، اسرائیل نے تمام شہری پروازیں منسوخ کرکے اپنی فضائی حدود بند کو بند کردیا ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کر دیے ہیں۔ ایران کی جانب سے مسلسل ملنے والی دھمکیوں اور سیکورٹی خطرات کے پیشِ نظر یہ جوابی کارروائی کی گئی ہے۔

اسے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

*

*
*